کاکول میں پاکستانی ٹیم کا فٹنس کیمپ، اعظم خان مرکز نگاہ، فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی

کاکول میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری ہے۔

فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی، کھلاڑیوں نے کئی کلو  گرام وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک واک کی۔

وکٹ کیپر اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ  پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے، اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کے اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے گئے۔

قومی کرکٹرز کو  آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو بھی کیا گیا ہے۔