علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

انٹر نیشنل کرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق علیم ڈار نے کرکٹ تاریخ میں ریکارڈ 551میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے کے بعد اب سب سے لمبے عرصے تک یعنی لگاتار 25سال ذمہ داریاں نبھانے والےپہلے امپائر بن گئے  ہیں ، علیم ڈار نے 16فروری 2000کو گوجرانوالہ میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ سے ڈبیو کیا،علیم ڈار دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ایک روزہ میچز کا تجربہ رکھتے ہیں۔

علیم ڈار نے 21اکتوبر 2003کو ڈھاکہ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ سپروائز کیا،7مئی 2009میں دبئی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اپنے کیریئر کے پہلے ٹی 20 میچ میں امپائرنگ  کے فرائض سر انجام دیئے، 3بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ پانے والے علیم ڈار نے 231ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی،145ٹیسٹ میچز ان کے ریکارڈ پر ہیں،70ٹی ٹوئنٹی میچز میں علیم ڈار نے فرائض نبھائے،علیم ڈار نے 2006اور 2009میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنلز سپروائر کیے،2007اور 2011کا ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل بھی علیم ڈار نے سپروائز کیا،2009میں ویمن ورلڈکپ فائنل میں بھی امپائرنگ ان کے کریڈٹ پر ہے۔