آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی  نئی رینکنگ جاری کر دی۔

نئی درجہ بندی کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے آوٹ پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی  نئی رینکنگ کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر آ گئے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن جبکہ ٹی ٹونٹی بالروں میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں، شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے۔