لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا آغاز 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔ کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں ہی 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔