الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو 30اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہوئے نوٹس کے مطابق علی امین گنڈاپورذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ پیش ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ الیکشن کمیشن پیش ہوکراپنے اثاثوں سے متعلق وضاحت پیش کریں، علی امین گنڈاپورنے الیکشن 2024 کیلئے جمع کرائے گئے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے۔