ناخنوں کو لمبا اور مضبوط کیسے رکھا جائے؟

ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے میں ناخنوں کا بھی  اہم کردار  ہے  اسی لیے خواتین لمبے ناخن پسند کرتی ہیں۔

لمبے ناخن کیلئے ناخن کا صحت مند اور مضبوط ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ کمزور ناخن آپ کیلئے تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناخن کی مضبوطی اور صحت کیلئے پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

بایوٹین

ناخن کو صحت مند بنانے میں وٹامن بی ایک جادوئی اثر رکھتا ہے، وٹامن بی انڈا، خشک میوہ جات، بیج اور شکرقندی میں موجود ہوتا ہے۔

پروٹین

ناخن کیروٹین سے بنے ہوتے ہیں جو دراصل ایک پروٹین ہے، اس لیے پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے آپ اپنے ناخن کو خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

پروٹین گوشت، انڈا، دالیں اور پھلیوں میں بھرپور ہوتا ہے۔

آئرن

 ناخن کی مضبوطی کیلئے آئرن بھی ضروری ہے کیونکہ اگر جسم میں آئرن کی کمی ہوگی تو ہمارے ناخن نہ صرف بے رونق بلکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیں گے۔

اسی لیے پالک، لال گوشت اور دالیں کھا کر جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ  پانی صرف جلد اور جسم کے اندرونی اعضا کیلئےضروری ہے؟  دراصل ایسانہیں ہے ، کیونکہ پانی ناخن کی صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔

پانی کے زیادہ استعمال سے ناخن کو خشکی سے  بچایاجاسکتا ہے ، یوں ہمارے ناخن صحت مند نظر آئیں گے۔

نیل پالش کا کم استعمال

آج کل نیل آرٹ عروج پر ہے، رنگ برنگی نیل پالش کے ساتھ ساتھ ناخنوں پر موتی ستاروں سے نقش و نگاری بھی کی جا رہی ہے، اس آرٹ سے وقتی طور پر تو ناخن اچھے لگتے ہیں لیکن  یہ ہمارے ناخن کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔