خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ حساس اضلاع میں آرمی کی خدمات لی جائیں گی۔
اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، کُرم اور پشاور زیادہ حساس اضلاع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی، علماء اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 5 محرم کے بعد ایف سی بھی ذمےداریاں انجام دے گی۔