پشاور : لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔
ترجمان پیسکو کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ماماخیل فیڈر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا، اس دوران مظاہرین نے پیسکو فیلڈ اسٹور اور متعلقہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔
حملے کے دوران مظاہرین نےگرڈ اسٹیشن میں پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھاکرباہرپھینک دیا ۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ماما خیل فیڈر پر لائن لاسز 68 فیصد سے زائد ہیں ، توڑپھوڑ کےباعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔