پشاور: خیبرپختونخوا سے بیرون ملک جانیوالے بھکاریوں کے پاسپورٹس بلاک کرنے کیلئے فہرستوں کو حتمی شکل دیدی گئی زیادہ تر بھکاری سعودی عرب، ایران ٗعراق اورزیارات کیلئے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواسے لوگوں کو بھیک مانگنے کے لئے بیرون ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کی نشاندہی کاکام بھی شروع کردیا ہے اور ان کے پاسپورٹ کو بھی بلاک کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ سے زیادہ تر بھکاری بیرون ممالک جاتے ہیں بیرون ممالک میں بھیک کی عرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا ا کٹھاکیاجا رہا ہے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد 2 سے پانچ ہزار افراد کے پاسپورٹس کو بلاک کیا جائے گا۔