تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات شدید، عاطف خان، شیر علی ارباب عہدوں سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات شدید ہو گئے ہیں، عاطف خان اور شیر علی ارباب کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

 جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عاطف خان کو پشاور ریجن اور شیرعلی ارباب کو ضلع پشاور کی صدرات سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا نیا صدر جبکہ عرفان سلیم کو ضلع پشاور کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح شہاب ایڈووکیٹ کو ضلع پشاور کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جبکہ شیر علی ارباب نے وزیراعلی پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔