آٹو سیکٹر کیلئے بری خبر ،ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پلانٹ عارضی طور پر بندکرنےکا اعلان کردیا۔
انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کردیا ،انڈس موٹر نے خط میں موقف اختیار کیا کہ کمپنی کے خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہے ،کمپنی کا سپلائی چین برقرار رکھنے میں دشواری ہورہی ہیں ۔
انڈس موٹر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی تیاری میں اسپئیر پارٹس کی قلت کی وجہ سے پیداواری عمل شدید متاثر ہے ،انتظامیہ نے پیداواری لانٹ عارضی طور پر 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔