سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سبب سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2665ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی سطح پر 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہونے کے نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں جمعرات کے روز فی 10 گرام سونے کی قیمت 1285روپے بڑھ کر 237482روپے کی بلند ترین سطح سطح پر آگئی۔