مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں غیرمعمولی تباہی اور ہلاکتوں کا سامنا ہے جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں کشیدگی بڑھنے سے باہر کی طاقتیں بھی ملوث ہو سکتی ہیں اس لیے فوری جنگ بندی ہونی چاہئے مزید طویل غیرضروری مذاکرات کے متحمل نہیں ہو سکتے خطے میں جنگ کو پھیلنے سے روکنا ہوگا۔