اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
اسلام آباد کے اتوار بازار میں اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ سامنے آگئے جس کے مطابق 5 کلو آلو 410 روپے، 5 کلو پیاز 690 روپے، ایک کلو ادرک 672 روپے، فی کلو لہسن 372 روپے اور فی کلو ٹماٹر 130 روپے کا ہو گیا ہے۔
سرکاری ریٹ کے مطابق توری 95 روپے کلو، دیسی ٹینڈہ 190 روپے فی کلو، لوکی 63 روپے اور کریلا 145 روپے، سبز مرچ 132 روپے فی کلو اور لیموں 640 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
ادھر برائلر مرغی 850 روپے، دیسی مرغی 950 روپے فی کلو جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت 350 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اگر پھلوں کے حوالے سے بات کی جائے تو فی کلو کالا کلو سیب 180 روپے،گولڈن سیب 147 روپے، قندھاری انار 270 روپے، فی کلو امرود 160 روپے، گرما فی کلو 140 روپے اور کیلا فی درجن 90 روپے سے 125 روپے تک دستیاب ہے۔