حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم لاکھ تین ہزار 955 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہے۔
اس سے قبل، گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر دیت کی رقم 67لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی تھی۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں چاندی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے تناظر میں حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کے اضافے کے ساتھ 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے سے بڑھا کر 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دی ہے۔