پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ

  کراچی: پی پی ایل کی ذیلی کمپنی کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی آئل کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی پی پی ایل ایشیاء نے عراق میں بلاک 8 کے لیے ایکسپلوریشن، ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن سروس کنٹریکٹ کے حوالے سے عراق کے سرکاری ادارے مڈلینڈ آئل کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بغداد میں باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر پی پی ایل ایشیاء کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی اور MdOC کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسین حسن نے دستخط کیے۔