آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے اضافہ کیا جائے گا جبکہ اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائداضافے کی سفارش کر دی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعدوزیرخزانہ آج قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں بھی 40 سینٹس کمی ہوئی ہے۔ گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت رہی ہے۔