پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کم ہوکر 85 ہزار 585 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 981 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 51 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہوکر 11ہزار 189 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے79 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 11 پیسے ہے۔