سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں آج  سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 سو رو پے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن ایک بار پھر سونے کے نرخ میں 900 روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے۔اس کمی کے بعد سونا 2لاکھ 83ہزار400روپے تولہ ہوگیاہے۔

دس گرام سونے کی نرخ میں 771 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42ہزار970 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح  رہے کہ  گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن میں  سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔