وزیراعظم کی کوششوں سے سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ سموگ کے خلاف حفظ ماتقدم کے طور پنجاب میں جو انتظامی اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں‘پر اسی طرز کے حفاظتی اقدامات کو ملک کے تمام صوبوں میں اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘خیبر پختونخوا کے جنو بی اضلاع میں پاک فوج کے جوان خوارج کے خلاف جنگ میں اپنے خون کا نذرانہ دے کر جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ قابل ستائش اور قابل تحسین ہیں وہ اپنا آج قوم کے کل کے واسطے قربان کر رہے ہیں‘اگلے روز ایک جھڑپ میں 8خوارج ہلاک اور میجر سمیت ہمارے تین جوان بنوں کے علاقے میں شہیدہوئے۔ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور محکموں کی تقریباً ساڑھے چھ ہزار پوسٹوں کو ختم کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ وطن عزیز کے انتظامی ڈھانچے پر کتنی کثیر رقم خرچ کی جا رہی تھی‘ زندگی کے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے بغیر کفایت شعاری نہیں کی جا سکتی جس کے حصول کے واسطے ارباب اقتدار کو اسی طرح کے کئی کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے۔اسلام آباد میں سی ڈی اے نے جو ماحول دوست سائیکلنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا ہے‘اس کے اور بھی کئی فوائد ہیں جب کسی شہر میں سائیکلنگ کاکلچر عام ہوتا ہے تو وہاں پٹرول پر استعمال کا خرچہ بھی کم ہونے لگتاہے اور انسانی صحت بھی اچھی ہونے لگتی ہے۔ موٹاپہ کم ہونے سے امراض قلب اور شوگر کی بیماری سے انسان کی جان چھوٹ جاتی ہے اس لحاظ سے چین کی مثال ہمارے سامنے ہے‘ بہتر ہو گا اگر کراچی‘ لاہور‘ راولپنڈی‘پشاور‘ ملتان‘فیصل آباد کوئٹہ میں بھی سائیکلنگ کا رواج عام کرنے کے واسطے سائیکلنگ ٹریک بنانے جائیں‘ بعد میں ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس کلچر کو پھیلایا جا سکتا ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
اچھی شہرت کے حامل افسران
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ایک اچھی تجویز
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سرکاری گاڑیوں کا بیجا استعمال
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
عالمگیر جنگ کے بادل
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
غور طلب باتیں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
چشم کشا سوالات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ایس سی او کانفرنس
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ