پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) لاہور میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی لاہور نے شہزاد نمبردار کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے ،صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔