خصوصی صنعتی زونز اور صنعتی اسٹیٹس کیلئے بجلی فراہمی کا نیا نظام منظور: صنعتی زونز میں تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کی مداخلت ختم

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی صنعتی زونز اور صنعتی اسٹیٹس کو بجلی فراہمی کے نئے نظام کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن اور نیپرا اگلے 3 ماہ میں اس پر کام شروع کردیں گے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہاکہ نئے نظام کے تحت انتظامیہ کو خود کنکشن دینے، بل جمع کرنے اور دیگر امور نمٹانے کی اجازت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتی زونز میں تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کی مداخلت ختم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  یوتھ پروگرام اجلاس میں وزیراعظم نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔