پشاور: محکمہ صحت نے موسم سرما میں اسموگ کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
محکمہ صحت نے اپنی گائیڈلائنز میں کہا کہ اسموگ کے دوران دمہ، سینہ اور سانس کے مریض گھروں میں رہے۔
محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ شہری گھر سے باہر نکلتے وقت این 95 ماسک کا استعمال کریں، جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ موسم سرما میں لکڑیاں اور دیگر مواد جلانے سے گریز کیا جائے۔