گوگل سرچ کا نیا فیچر جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل دے گا

گوگل نے اپنے سرچ انجن میں ایک نئی تبدیلی کی ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی۔

گوگل کی جانب سے پرسنلائزڈ سرچ رزلٹس کو آسان سے سوئچ آف کرنے کا آپشن پیش کیا جا رہا ہے۔

اس کے لیے گوگل سرچ رزلٹس میں نیچے اسکرول کرنے پر ایک نیا بٹن نظر آئے گا جس پر Try without personalization لکھا ہوگا۔

اس بٹن پر کلک کرنے پر گوگل کی جانب سے ایک نیا پیج لوڈ کیا جائے گا جس میں پرسنلائزڈ رزلٹس موجود نہیں آئیں گے۔

پرسنلائزڈ رزلٹس سے مراد کسی سرچ انجن کی جانب سے پیش کیے جانے والے وہ سرچ رزلٹس ہوتے ہیں جو وہ صارف کی دلچسپیوں، ترجیحات اور ماضی کے رویوں کو مدنظر کر فراہم کرتا ہے۔

صارفین کی لوکیشن، سرچ ہسٹری اور اسی طرح کے ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر گوگل سرچ انجن میں رزلٹس آپ کے سامنے آتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا بٹن ہر بار سرچ کرنے پر نظر نہیں آتا۔

گوگل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس تبدیلی سے لوگوں کے لیے پرسنلائزڈ سرچ رزلٹس اور نان پرسنلائزڈ سرچ رزلٹس کے درمیان فرق سمجھنا آسان ہو جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ہم لوگوں کے لیے پرسنلائزیشن سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرنا بھی آسان بنا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر آپ اس نئے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ اس سے آپ کی پرسنلائزیشن سیٹنگز میں مستقل تبدیلی نہیں ہوگی، بلکہ ایسا ہر بار کرنا ہوگا۔