پولیو مہم انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیے ڈیوٹیاں تفویض

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے قومی انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامی اور سیکورٹی پلان کو ختمی شکل دینے کے لئے احکامات جاری کر دئے ڈپٹی کمشنرز کو 24 گھنٹوں میں تمام متعلقہ محکموں کےاجلاس طلب کر کے حکمت عملی وضع کرنے کے بھی احکامات جاری کئے یہ احکامات انہوں نے 16 دسمبر سے شروع ہونے والے سال کے آخری7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے مہم 16 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ انکاری والدین کو پختون روایات کے مطابق بزریعہ جرگہ قائل کئے جائیں اس سلسلے میں محکمہ مال کے پٹواریوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اہلکاروں نیبرہوڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کے سیکرٹریوں سے بھی کام لیا جائے علاقوں میں موجود یہی سرکاری اہلکار آپ کو بہترین رزلٹ دئے سکتے ہیں کیونکہ عام عوام روزانہ کی بنیاد پر ان کے دفاتر کا رخ کرتے ہیں اور علاقے کی عوام کے متعلق بنیادی معلومات رکھتے ہیں انہوں نے مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر شام کے وقت جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے بھی احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،ریونیو افسران،بلدیاتی افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں سابقہ پولیو مہم کے حوالے سے جبکہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی جس کے تناظر میں پولیو کی کامیابی اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لئے آہم فیصلے کئے گئے کمشنر پشاور ڈویژن نے پولیو مہم کے لئے انتظامات کو ختمی شکل دیتے ہوئے مہم کی براہ راست نگرانی کا اعلان کیا اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کئے