خیرپختونخوامیں سکول ٹیم کو درپیش چیلنجزاور مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹرای ایم آئی ایس ممبران میں شامل ہوں گے ۔
ڈائریکٹرای ایم اے،ڈائریکٹرایجوکیشن خیبر پختونخوا،ڈائریکٹرڈی پی ڈی اور ایڈیشنل ڈائریکٹرسٹیبلشمنٹ بھی ممبران میں شامل ہوں گے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی سکول لیڈرز اور سکول ہیڈز کی ذمہ داریوں کا ازسرنو تعین کرنے کے علاوہ سکول لیڈرز کی ٹیچنگ عمل میں ذمہ داریاں ،کرداراوررولز کاجائزہ لے گی ۔
کمیٹی سفارشات کرے گی جس کے نتیجے میں سکول لیڈرز کی سکولوں میں ٹیچنگ اور لرننگ کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔