بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز

بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج (17 دسمبر) کو آخری روز ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آج تک موصول تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے تحت کامیاب تصور ہوں گی جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ ’ پاک حج‘ اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کو 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل درخواستوں کے ذمہ دار درخواست گزار ہونگے، واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔