صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق، ایک دن کے اندر ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق، آلو کی فی کلو قیمت 120 روپے، پیاز کی قیمت 140 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 620 روپے، ادرک کی فی کلو قیمت 400 روپے اور شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 130 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔ کچھ جگہوں پر سرکاری نرخوں پر فروخت جاری ہے، جبکہ بعض مقامات پر من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔