کیا عالمی سطح پر تنازعات کیا کم تھے جو امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کی ملکیت پر دعویٰ کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیاہے‘ سردست تو گرین لینڈ کو ڈنمارک کا حصہ قرار دیا جاتا ہے‘پر جغرافیائی لحاظ سے وہ شمالی امریکہ کے قرب میں واقع ہے‘ اور قدرت نے اسے مختلف معدنیات سے بھرا ہوا ہے‘ امریکہ کو یہ خطرہ غالبا ًلاحق ہو گیا ہے کہ چونکہ گرین لینڈ سٹریٹجک strategic لحاظ سے بڑا اہم ہے‘کہیں روس اور چین اس کو قابو نہ کر لیں‘ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کے کام نرالے اور انوکھے ہوتے ہیں‘ حالانکہ دنیا کی کی بڑی طاقت امریکہ کی سیاسی قیادت کو سنجیدہ ہونا چاہئے جس کی کم از کم ڈونلڈ ٹرمپ سے امید نہیں کی جا سکتی‘انہوں نے اگلے روز وزارت خارجہ کے کسی بندے کے بجائے اپنے بیٹے کو گرین لینڈ کے سلسلے میں حالات کا جائزہ لینے وہاں بھجوایا ہے‘جیسے وہ امریکہ کا صدر نہ ہو بلکہ اس کا بادشاہ ہو‘گو گرین لینڈ شمالی امریکہ کا حصہ ہے لیکن سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے وہ یورپ کے ساتھ جڑا ہوا ہے‘گرین لینڈ کو دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ سمجھا جاتا ہے‘ گوکہ اس کی آبادی ایک لاکھ نفوس سے بھی کم ہے‘امریکہ کا صدر تو اس کو خریدنے تک تلا ہوا نظر آ رہا ہے کیونکہ اس کی دانست میں امریکہ کی سکیورٹی کے لئے ضروری ہے کہ اسے امریکہ ہر قیمت پر حاصل کرے‘ امریکہ اور کئی یورپی ممالک کے درمیان گرین لینڈ کے مستقبل پر شدید اختلاف رائے پیدا ہونے کا خطرہ ہے‘ ادھر ٹرمپ نے ایک اور لایعنی بات کی ہے‘ اس نے کنیڈا کو امریکہ میں شامل کرنے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے جس پر کنیڈا کی حکومت سیخ پا ہوئی ہے‘بعض مبصرین کے خیال میں امریکی صدر ایسی باتیں کرکے دنیا کی توجہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم سے ہٹانا چاہتے ہیں۔۔
اشتہار
مقبول خبریں
لاجواب لوگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پانی کی قلت کا سنگین خدشہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
قصہ ایک ناقابل فراموش پکچرکا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
روڈز کی اہمیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کرکٹ کے کھیل سے جڑے چند حقائق
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
طور خم سرحد پر پیدل آمد ورفت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ