لاس اینجلس کیلی فورنیا امریکہ میں حال ہی میں جو آگ لگی ہے‘ کئی لوگوں کے مطابق اسے قہر خداوندی قرار دیا جا سکتا ہے ‘تاریخ کی کتابیں کئی اور شہروں کی تباہی کی داستانوں سے بھری پڑی ہیں کہ جو اس لئے قہر خداوندی کا نشانہ ہوئے کہ ان کے باسی ہر قسم کی اخلاقی برائی میں مبتلا ہو گئے تھے ‘ زمانہ کافی بدل چکا ہے ‘monarchies یعنی بادشاہتوں کے ادوار کب کے لد چکے ‘سدا بادشاہی صرف خدا کی ہی ہے ‘ہم دور نہیں جاتے ‘ ہماری یاد میں بھی کتی بادشاہتوں کی بساط الٹی ‘شہنشاہ ایران‘ مصر کے کنگ شاہ فاروق ‘ مراکش کے شاہ حسن اور افغانستان کے کنگ ظاہر شاہ کا تخت الٹایا گیا ‘ یہاں پر انگلستان کی سابقہ ملکہ الزبتھ کے طرز عمل کا ذکر بے جا نہ ہوگا ‘ ان کو اگر فرنگی عوام اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں تو وہ اس لئے کہ ایک بہت ہی لمبے عرصے تک حکمرانی کرنے کے باوجود ان کی ذات کے ساتھ کوئی سکینڈل منسوب نہ تھا ‘گو ان کی صا حبزادی پرنسس این اور ایک صاحبزادے اینڈریوز اور ہمشیرہ پرنسس مارگریٹ کا کردار ملکہ الزبتھ سے کافی مختلف رہا ان کے نام کے ساتھ کئی مالی سکینڈل منسوب تھے اور ان کو مختلف قسم کی منشیات استعمال کرنے کی لت بھی پڑی تھی ‘پرنس چارلس کا جو کہ اب ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد انگلستان کا بادشاہ بن چکا ہے ‘ کا طرز عمل انگلستان کے شاہی خاندان کے دیگر افراد سے قدرے بہتر ہے‘ کنگ چارلس کے دو بیٹے ہیں ولیمز اور ہیری ‘ ہیری کی عمومی شہرت بھی کوئی تسلی بخش نہیں ہے وہ ایک لا ابالی قسم کا غیر سنجیدہ لڑکا ہے‘ وہ اپنے بڑے بھائی ولیمز سے حسد کرتا ہے کہ جو کنگ چارلس کے بعد انگلستان کا بادشاہ ہو گا ‘اس کی بیوی کے بودوباش اور رہن سہن کے طریقہ کار کو انگلستان کے سنجیدہ لوگ قطعاً پسند نہیں کرتے ‘ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ماضی قریب کی بادشاہتوں میں مقابلتاً انگلستان کے شاہی خاندان کے افراد کا کردار دنیا کی دیگر باد شاہتوں کے افراد سے بہتر ہے ۔گرین لینڈ کے وزیر اعظم کا یہ بیان کہ وہ امریکی نہیں بننا چاہتے ‘امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ کے منہ پر ایک زناٹے دار طمانچہ ہے جو گرین لینڈ کو خریدنے پربھی تلا ہوا ہے ‘وہ کنیڈا کو بھی امریکہ کی ایک سٹیٹ بنانے کی کوشش کے درپے ہے‘ ادھر اسرائیل نے فلسطینیوںکے خلاف ایسا ممنوعہ اسلحہ اور کیمیکلز استعمال کئے ہیں کہ ان کے جسم تحلیل ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ہیں اوران کے وارثوں کو ان کی سالم نعش کے بجائے ان کو دفن کرنے کے واسطے ان کے جسم کے ٹکڑے مل رہے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
لوکل گورنمنٹ کی فعالیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لائبریری کلچر کا فروغ ضروری ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اقوام متحدہ کی تشکیل نو ضروری ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
گرین لینڈ: ایک نیا قضیہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اداروں میں تعاون کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کنفیڈریشن کا قیام وقت کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اب انہیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بہترین سے بہترین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
لاس اینجلس آتشزدگی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ