امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر آج 17 جنوری کو ملک بھرمیں یوم تشکر منانےکا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کوصفحہ ہستی سے مٹانےکا اعلان کیا تھا ،آج اسی حماس سےاسے معاہدہ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اورحماس کی جنگ بندی پر جمعہ 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی ذمےداری ہے کہ معاملات عوام کے سامنےلائیں،ہوسکتا ہے دونوں ڈیل کر رہے ہوں،کسی کی آمد کا انتظار کر رہے ہوں۔
بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔