بانی پی ٹی آئی کو سزا، فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا

190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھابانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ  ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔