ضلع کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

ضلع کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

ضلع ہنگو سے 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گزشتہ روز  پاراچنار  پہنچاتھا۔ ٹریڈ یونین کے صدر حاجی امداد کے مطابق محدود ٹرکوں کی آمدکی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ 

علاقے میں مٹر 750 روپے فی کلو، مالٹا 750 روپےفی درجن اور لیموں 800 روپےفی کلو کے حساب سےفروخت ہورہا ہے۔ایک کلو پیاز 600 روپے، ٹماٹر 450 روپے،گھی 730 روپے اور  ایک کلو چینی کی قیمت چینی 260 روپےتک پہنچ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہےکہ عوام کو  ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچائی جارہی ہیں جب کہ مریضوں اور ضرورت مندوں کو بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے فوری طورپر ٹل پاراچنار روڈ اور خرلاچی بارڈر کو کھولنے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنےکامطالبہ کیا ہے۔