دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد کے موضوع پر مجلس مشاورت آج اسلام آباد میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اس مجلس مشاورت کی میزبانی کر رہے ہیں، جو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔
اس مجلس مشاورت میں ملک کے ممتاز مذہبی قائدین اور تمام مکتبہ ہائے فکر کے دینی و قومی رہنما شریک ہوں گے۔ مجلس مشاورت میں قومی اتحاد، یکجہتی اور دہشت گردی کے تدارک سمیت دیگر مسائل کے حل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
یہ مجلس مشاورت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔