بنوں میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا

بنوں میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ اور بچے نارمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے ایک پرائیویٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ سر جیکل سنٹر میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔

سرجن ڈاکٹر وحید الرحمن نے خاتون کا آپریشن کیا اور بتایا کہ نومولود بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ زچہ اور بچے بخیریت اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔