ملتان میں گیس کینٹینر دھماکے میں زخمی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کا نام صغراں بی بی ہے جن کا جسم 10 فیصد تک جھلس چکا ہے۔
خاتون کے جڑواں بچے ملتان کے نشتر اسپتال میں پیدا ہوئے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سال کی خاتون انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق صغراں بی بی کے جڑواں بچوں میں ایک بچہ اور بچی شامل ہے، خاتون کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پہلے سے دو بچے ہیں، جبکہ خاتون کے گھر کے دو لوگ بھی باؤزر دھماکے میں زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل باوزر دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویشناک بتائی گئی ہے۔