ٹل سے 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچنا شروع ہوگیا، اشیاء ضروریہ کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔
ٹل سے پارا چنار 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچنا شروع ہوگیا، تاجر برادری کے مطابق مرغی، انڈے، پھل اور سبزیوں کی گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئی ہیں۔
قافلے میں خوردونوش ، ادویات ، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں، ٹل پاراچنار مین شاہراہ پر قافلہ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پیٹرول ایسوسی ایشن پارا چنارکے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے گاڑیوں کو ہنگو میں روک کر جانے نہیں دیا گیا، تاجر برادری کے مطابق ایل پی جی کی گاڑیوں کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچا تھا، قافلے میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔
تاجر برادری کے مطابق قافلے میں اشیائے خورد و نوش، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا چھوٹی بڑی تمام گاڑیاں باحفاظت پہنچی تھیں
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔