کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے۔
ضعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں 4 روزکے دوران 44 بنکرز گرائے گئے اور اب تک 130 بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جب کہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بنکرز اور خندق لڑائی جھگڑوں میں استعمال ہوتے تھے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ تجارتی سامان کی 853 گاڑیاں کرم بھجوائی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور متاثرین کو امدادی رقوم دینےکاسلسلہ بھی جاری ہے۔