کے پی : ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے انسپکٹوریٹ آف پریزنز خیبر پختونخوا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، پی ایس او ٹو کمانڈنٹ اور سینیئر انسٹرکٹر (پریزن مینجمنٹ، بی پی ایس 17) کی آسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ ٹیسٹ 25 فروری 2025 کو منعقد ہوں گے، جبکہ متعلقہ امیدواروں کے کال لیٹرز کم از کم 15 دن پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ (www.kppsc.gov.pk) پر اپلوڈ کر دیے جائیں گے۔

اگر کسی امیدوار کو ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے کال لیٹر موصول نہ ہو تو وہ ٹیسٹ سے ایک دن پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر آ کر یا فون نمبرز: 091-9214131, 9213750, 9213563 (ایکسٹینشن نمبر 105/180) پر رابطہ کرکے اپنا رول نمبر، امتحانی ہال اور دیگر معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

یہ اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کیا گیا۔