بنوں میں بارودی مواد کا دھماکا، پولیس گاڑی متاثر، ایک اہلکار زخمی

بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکا خرگئی ہوٹل کے قریب ہوا، جہاں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ بارودی مواد پہلے سے نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔