عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔ فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 2910 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے، اور ایک تولہ چاندی 3388 روپے پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی تھیں۔