پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: 100 انڈیکس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھرپور تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس 801 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,17,001 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 3 جنوری کے بعد سب سے بلند سطح ہے۔

آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں مکمل ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے اضافے کے بعد 14,266 ارب روپے تک پہنچ گئی۔