مکہ مکرمہ میں زائرین کے لیے مثالی افطار : جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین کے لیے تقسیم کیے جانے والے افطار کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، افطار کے اجزا کی صفائی، محفوظ ذخیرہ کاری، اور درست پیکیجنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ان اجزا کے نمونے مسجد الحرام کی لیبارٹری میں بھیجے جاتے ہیں جہاں مائیکرو بائیولوجیکل اور کیمیائی تجزیے کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کی صحت کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔

ان انتظامات میں 3,000 سے زائد ملازمین اور 1,000 رضاکار شامل ہیں، جو روزانہ 3,200 افطار دسترخوان بچھاتے ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 50 کلومیٹر بنتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، افطار کے بعد صفائی کا عمل صرف 5 منٹ میں مکمل کر لیا جاتا ہے، جو انتظامی مہارت کا مظہر ہے۔