پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل کے اطراف میں خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔
خصوصی سیکورٹی پلان اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ممکنہ آمد اور احتجاج کی اطلاعات پر نافذ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر اضافہ ناکہ بندیاں قائم کر دی گئیں اور سیکیورٹی کے لیے اضافی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جو 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
تعینات پولیس اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال پر ریزور فورس کی بھی معاونت حاصل ہو گی، سیکورٹی اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں جب کہ سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہم عید الفطر کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہم عید الفطر کے 3 دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی نہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔