سٹاک مارکیٹ کی ترقی حکومتی معاشی پالیسیوں کی کامیابی : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے گھریلو صارفین، کاروباری طبقے اور صنعتوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ معاشی اشاروں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، حکومتی اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج آج 1 ہزار 816 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 20 ہزار 754 کی سطح پر پہنچ گئی۔