خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یہ واضح کیا ہے کہ صوبے سے افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطابق ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے ٹی او آرز بنانا ضروری ہے اور وفاقی حکومت کو سیاست سے دور رہتے ہوئے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کو 30 ارب روپے فراہم کیے ہیں اور عوام اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔