کے پی حکومت کا بڑا اقدام، 3۔1 لاکھ گھرانوں کو مفت سولر پینل دینے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی بحران کے حل کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سے پہلے مرحلے میں 32,500 گھرانے قرعہ اندازی کے ذریعے سولر سسٹم حاصل کریں گے۔ بجلی سے محروم اور پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ یتیموں، بیواؤں، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مطابق حکومت بجلی کی قلت کا متبادل حل فراہم کر رہی ہے اور یہ منصوبہ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان کے لوگوں نے سب سے زیادہ اپلائی کیا ہے، تاہم سولر سسٹم میرٹ پر دیا جائے گا۔