لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم علی حسن کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے علی حسن کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔
ملزم کے خلاف یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے درج کیا تھا، جس میں اس پر سوشل میڈیا پر نازیبا اور جعلی مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
