بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار تیار کر لیا گیا۔
این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔
یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔
یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت شاقہ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسے کہیں بھی بآسانی لے جایا جا سکتا ہے۔