بھارتی آلہ کار بی ایل اے کا سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 7 اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملہ میں 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ بھارت کی آلہ کار بی ایل اے کی جانب سے کیا گیا، شہداء میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم، سپاہی محمد کاشف بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔